مدرسہ اسلامیہ تجوید القرآن میں دینی تعلیمی کورس کا اہتمام

محبوب نگر 17 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حافظ سید عظمت علی شاہ قادری ناظم مدرسہ اسلامیہ تجوید القرآن محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب اسکولس اور کالجس میں زیرتعلیم طلباء و طالبات کے لئے مدرسہ اسلامیہ تجوید القرآن کے زیراہتمام گرمائی تعطیلات میں چالیس روزہ دینی تعلیمی کورس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ کورس میں نورانی قاعدہ مع تجوید، ناظرہ قرآن مع تجوید، دینیات، سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم، سیرت صحابہؓ، مسنون دعائیں، اُردو املا نویسی شامل رہیں گے۔ کورس کی تکمیل پر امتحان منعقد ہوگا۔ نمایاں مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ کورس کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا۔ اوقات 9 بجے صبح تا 12 بجے دن رہیں گے۔ شہر کے مختلف مقامات پر کورس کا اہتمام کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کیلئے 9908424786 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔