کلواکرتی۔23اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی کے مدرسہ اسلامیہ ارشاد العلوم کا جلسہ اصلاح معاشرہ و دستاربندی حفاظ کرام جاریہ ماہ کی 30تاریخ کو ابوبکر فنکشن ہال میں منعقد ہونے جارہا ہے ۔ ناظم مدرسہ مولانا حافظ و قاری محمد مزمل حسامی نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس جلسہ کو دکن کے ممتاز و نایہ ناز علماء کرام خطب کرنے تشریف لارہے ہیں ‘ جن میں حضرت مولانا مفتی محمد عبدالمغنی مظاہری صاحب صدر جمعیت العلماء اور حضرت مولانا محمد بشیر الدین احمد حسامی صاحب خلفیہ حضرت مولانا محمد حمیدالدین عاقل حسامیؔ ؒ ان کے علاوہ نوجوان و معروف علماء کرام مولانا محمد افضال الرحمن حسامی ‘مولانا محمد انس حسامی اور مولانا صمد عرفان حسامی کے ساتھ مولانا حافظ محمد اکبر الدین بھی تشریف لارہے ہیں ۔ ان علماء کے قیمتی بیانات ہوں گے اور امسال حفظ قرآن کی تکمیل کرنے والیحفاظ کرام کی دستاربندی ہوگی جبکہ خواتین کیلئے پردہ کا خصوصی نظم رہے گا اور جمیع شرکاء جلسہ کیلئے بعد جلسہ طعام کا بھی نظم رہے گا ۔ اس نورانی اور قیمتی جلسہ میں ناظم مدرسہ نے عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔ دیگر تفصیلات کیلئے 9848807963 پر ربط کی خواہش کی گئی ہے