میدک /28 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایم ایل اے میدک و ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی نے میدک ٹاون میں مدراج سنگم کے زیر اہتمام منائے گئے ۔ بونال اتسو میں شرکت کے دوران بتایا کہ میدک ٹاون میں مدراج سنگم بھون کی تعمیر کیلئے 5 لاکھ روپئے کی اجرائی عمل میں آئی ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر مدراج سنگم کے قائدین پون سریکاروار ایڈوکیٹ ، اے رویندر ایڈوکیٹ کو رقمی منظوری کے احکامات کی کاپی بھی حوالے کی ۔ انہوں نے بتایا کہ عنقریب میں مزید 5 لاکھ بھی جاری کئے جائیں گے ۔ پدما دیویندر ریڈی نے بتایا کہ میدک ٹاون میں محتلف کمیونٹی کیلئے بھونس کی تعمیر کیلئے 75 لاکھ جاری کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹاون میں منورکاپور بھون کی تعمیر کیلئے 5 لاکھ ، سری ستیہ سائی الائم کیلئے بھون کی تعمیر کیلئے بھی 5 لاکھ منطور کئے گئے ۔ اس موقع پر مدراج سنگم کے دیگر قائدین میں مسرز بی نریندر ، شیکھر کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین لاوانیا ریڈئ ، جیون راؤ ، لنگاریڈی ، سریکانت ، آر کے سرینواس بھی موجود تھے ۔