حیدرآباد۔ 7 جون (واٹس ایپ) ارشد ایوب کرکٹ اکیڈیمی کے ابھرتے نوجوان آف اسپنر مدثر کو متواتر دوسرے سال بھی ’’بہترین بولر‘‘ کا اعزاز حاصل ہوا ہے جبکہ انہوں نے رواں سیزن بھی بہترین فیلڈر کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔ ارشد ایوب کرکٹ اکیڈیمی اور سوئم کوشی کرکٹ اکیڈیمی کے درمیان منعقدہ پانچ مقابلوں کی سیریز میں ارشد ایوب کرکٹ اکیڈیمی نے 3-2 کی کامیابی حاصل کی جس میں مدثر نے مجموعی طور پر 22 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے نمایاں مظاہرہ کرنے والے بولر ثابت ہوئے۔ سیریز کے دوران ان کا بہترین مظاہرہ 19 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کرنا رہا جیسا کہ انہوں نے 4.2 اوورس میں ایک میڈاِن کے ہمراہ 19 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پانچ مقابلوں کی سیریز میں صرف چار مقابلے نتیجہ خیز ثابت ہوئے جبکہ پانچواں مقابلہ بارش کی وجہ سے متاثر رہا جس کے بعد اسے فی اننگز 20 اوورس تک محدود کردیا گیا تھا۔