کرنول۔یکم ستمبر۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آندھرا پردیش یونانی ڈاکٹرس اسوسی ایشن کے وفد نے قانون ساز کونسل کے نرسمہا ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی ۔ جس میں انھوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست آندھرا پردیش میں یونانی کالج ، یونانی پی جی کالج ، یونانی فارمیسی ، اور یونانی ہربیریم ، قائم کیا جائے۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ریاست میں موجود خالی آسامیوں کو بھی فوری پر کرنے کیلئے حکومت پر دبائو ڈالا جائے۔رکن قانون ساز کونسل نے یہ تیقن دیا کہ وہ ان کے مسائل کو وزیر اعلیٰ تک لے جا کر جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کرینگے۔اس موقع پر ڈاکٹر یونس ، ڈاکٹر نوین نے شرکت کی ۔