حیدرآباد ۔ 29 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : چارمینار کے قریب وسیع ترین ویڈنگ مال ’’ مخدوم بگ مال ‘‘ کا افتتاح عمل میں آیا ۔ قدیم شہر کو ہائی ٹیک خریداری کا تجربہ حاصل ہوگا جس کا عرصہ سے انتظار تھا ۔ چارمینار کے قریب پرسکون اور خنک ماحول میں شادی اور متعلقہ تقاریب کے لیے تمام ملبوسات کی خریداری کی جاسکتی ہے ۔ خواتین کے لیے کھڑا ڈوپٹہ ، ساڑیاں ، لانبے فراک ، گاؤن ، ریڈی میڈسوٹس ، ڈریس میٹریلس ، لڑکیوں کے لیے روایتی ملبوسات ، فیشن کے مطابق زیورات ، لوازمات ، مردوں کے لیے شیروانیاں ، ہندوستانی ، مغربی طرز کے ملبوسات ، کرتے پاجامے ، کوٹ سوٹس ، روایتی ملبوسات ، نہرو جیکٹس ، روزمرہ استعمال کے ملبوسات ، جوتے ، لوازمات بچوں کے لیے روزمرہ استعمال کے ملبوسات ، ڈیزائنر ملبوسات ، جوتے ، لوازمات ، مردوں ، خواتین ، بچے ، لوازمات ، 2500 مربع فیٹ رقبے والے شاپنگ مال میں سہولت کے لیے دو لفٹ موجود ہیں ۔ ہر منزل پر زبردست ذخیرہ موجود ہے ۔ شوروم مکمل طور پر ایرکنڈیشنڈ ہے ۔جہاں آپ خریداری سے پوری طرح لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔۔