مختلف کمپنیوں میں روزگار کیلئے انٹرویوز

انٹرنیٹ کے ذریعہ خرید و فروخت کرنے والی کمپنی امیزان میںملازمتیں
ورک ان انٹرویوز کا اعلان ، گریجویٹ اور انٹر امیدوار اہل
حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) انٹرنیٹ کے ذریعہ خرید و فروخت میں اپنی شناخت بنانے والی کمپنی ’’ امیزان ‘‘ کی جانب سے سیلر امپورٹ اسوسیٹ اور کسٹمر سروس اسوسیٹ کے عہدوں پر تقررات کیلئے انٹرویوز کئے جارہے ہیں ۔ امیزان کی جانب سے انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن کامیاب نوجوانوں کیلئے 28 فبروری اور یکم مارچ کو صبح 10 بجے تا 3 بجے سہ پہر ’’ واک اِن ‘‘ انٹرویو منعقد ہوں گے اور ان انٹرویوز کا انعقاد بلڈنگ نمبر 9 روبرو ریسٹن ہوٹل ، راہیجا مائنڈ اسپیس ، مادھاپور میں عمل میں آئیگا ۔ ان انٹرویوز میں شرکت کے خواہشمند نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ ایک عدد پاسپورٹ سائز فوٹو اور اپنا مکمل بائیو ڈاٹا ساتھ رکھیں ۔ 28 فبروری اور یکم مارچ کو انٹرویو سے قاصر رہنے والوں کیلئے 2 مارچ اور 31 مارچ کو ایک موقع فراہم کیا جائے گا ۔ سیلر امپورٹ کیلئے تعلیمی قابلیت گریجویشن ہونی چاہئے اور کسٹمر سرویس اسوسیٹ کیلئے انٹرمیڈیٹ ہونا لازمی ہے ۔ گزشتہ 6 ماہ کے دوران انٹرویو میں شرکت کرنے والوں کو ان انٹرویوز میں شرکت کی اجازت حاصل نہیں رہے گی ۔

گھٹکیسر کے قریب کال سنٹر میں ملازمت کے مواقع
واک ان انٹرویوز کا آغاز ، سکندرآباد میں انٹرویوز جاری
حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) کال سنٹر ملازمت کی تلاش میں سرگرداں نوجوان جو حیدرآباد سے قریب گھٹکیسر علاقہ میں خدمات انجام دینے کے خواہشمند ہیں وہ ’’ کانسینٹرکس ‘‘ نامی کمپنی کی جانب سے منعقدہ ’’ واک اِن ‘‘ انٹرویوز میں شرکت کرتے ہوئے ملازمت کے حصول کا خواب پورا کرسکتے ہیں ۔ کانسینٹرکس ‘‘ نامی کمپنی میں خدمات کی انجام دہی کیلئے کمپنی کو گریجویٹ اور انٹرمیڈیٹ کامیاب کسٹمر کیریئر ایگزیکٹیو کی ضرورت ہے اور بھرتی کیلئے 25 فبروری سے انٹرویوز کا آغاز ہوچکا ہے ۔ واک ان انٹرویو ، ٹائم اسکورئر ، لینڈ مارک ہوٹل ، بلو بس ڈاؤن سیٹرس روبرو کلاک ٹاور ، یس ڈی روڈ سکندرآباد منعقد ہورہے ہیں ۔ اس شعبہ میں روزگار کے متلاشی نوجوان صبح 10 بجے تا 4 بجے کے درمیان مذکورہ پتہ پر پہنچ کر انٹرویو میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ امیدواروں کو چاہئے کہ وہ انٹرویو کے دوران دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز ، تعلیمی اسنادات اور شناختی کارڈ ساتھ رکھیں ۔

سائنکرانی فینانشیل کے انٹرویوز ، انٹر ، ڈگری و پی جی امیدوار اہل
حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) معاشیات اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے ساتھ ساتھ اس سے متعلق دیگر شعبہ جات میں خدمات اور ترقی کے خواہشمند تعلیمیافتہ نوجوان معروف انفارمیشن ٹکنالوجی کمپنی ’’ سائنکرانی فینانشیل ‘‘ کی جانب سے ’’ ورک ان ‘‘ انٹرویو کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہترین ملازمت حاصل کرسکتے ہیں ۔ یم کام ، سی اے ، سی پی ڈبلیو اے ، اقتصادیات میں ماسٹرس ، معاشیات ، حساب ، یم بی اے فینانس ، بی ای ، بی ٹیک ، یم سی اے ، کمپیوٹر سائنس گریجویٹ ، کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ کے علاوہ گریجویٹس کیلئے مختلف عہدوں پر تقررات کیلئے سائنکرانی فینانشیل کی جانب سے 25 فبروری تا 13 مارچ آن انٹرویو منعقد کئے جارہے ہیں ۔ انٹرمیڈیٹ اور گریجویٹس کیلئے کال سنٹر میں خدمات انجام دینے والوں کی ضرورت ہے جو سابق میں کال سنٹر میں خدمات کی انجام دہی کا تجربہ رکھنے والے اور رات کے اوقات میں خدمات انجام دینے والے رضامند نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی ۔ جنرل اکاونٹنٹگ / کلوزنگ اینڈ فنڈنگ / فینانس کیلئے 4 سالہ تجربہ رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی ۔ ایس اے ایس ، مارکٹنگ / کلکشن و دیگر عہدوں کیلئے 2 تا 5 سال کا تجربہ کے حامل نوجوان قابل قبول ہوں گے ۔ اسی طرح فائر وال سیکوریٹی ایڈمنسٹریٹر ( انفارمیشن ٹکنالوجی ) کیلئے 3 تا 4 سال تجربہ رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی اور نیٹ ورکنگ میں 3 یا اس سے زائد برسوں کا تجربہ رکھنے والے قابل قبول ہوں گے ۔ انٹرویوز کا انعقاد 25 فبروری تا 13 مارچ عمل میں آئے گا اور مزید تفصیلات کییلئے 9676378881 یا 9963785521 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔

ہنی ویل کمپنی میں مختلف عہدوں پر تقررات
حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) ’’ ہنی ویل ‘‘ نامی انفارمیشن ٹکنالوجی کمپنی میں ملازمت کے حصول کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ کمپنی نے مختلف عہدوں پر تقررات کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہنی ویل کمپنی کو فوری طور پر انجینئرنگ مینجر ، سسٹم انجینئر ، پراجکٹ لیڈ کا ویژول ڈیزائنر ، انٹریکشن ڈیزائنر ، ٹکنالوجی اسپیشلسٹ ، ٹکنالوجی لیڈ ، سینئر اپلیکیشن ڈیولپر ، ویب فنکشنل ٹسٹر کے علاوہ اپلیکشن ٹسٹر کی حیثیت خدمات انجام دینے والے قابل اور ماہر نوجوانوں کی ضرورت ہے ۔ ہنی ویل کمپنی جو کہ عالمی سطح کی معروف ٹکنالوجیکل کمپنی ہے میں ملازمت کے خواہشمند نوجوان http://careersathoneywell.com/en/jobsearch پر مزید تفصیلات و مطلوبہ ملازمتوں کیلئے درخواست کے ادخال کے طریقہ کار سے واقفیت حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس ویب سائیٹ پر ملازمت کے حصول کیلئے درکار تجربہ و تعلیمی قابلیت وغیرہ کی تفصیل بھی موجود ہے ۔

انجینئرنگ گریجویٹس کو نیوکلیر پاور کارپوریشن آف انڈیا میں ملازمتیں
حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرنے والے نوجوانوں کیلئے نیوکلیر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ ادارے میں ملازمت حاصل کرنے کا سنہرا موقعہ ہے ۔ این پی سی آئی ایل نے 110 ایگزیکٹیو ٹرنیس کی مخلوعہ جائیدادوں کو پُر کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں میکانیکل کیلئے 55 ، الکٹریکل کیلئے 15 ، الکٹرانکس 68 ، کیمیکل 15 ، انسٹرومینٹل 7 اور انڈسٹریل اینڈ فائیر سیفٹی 10 عہدے شامل ہیں ۔ نیوکلیر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک صحافتی اعلامیہ کے بموجب انٹرویو میں کامیاب امیدواروں کو ایک سالہ تربیت بھی فراہم کی جائیں گی اور ملک میں موجود کسی یونٹ میں سائنٹفک آفیسر کے عہدے پر تقرر کیا جائے گا ۔ ان عہدوں کیلئے درخواست داخل کرنے کیلئے امیدوار ویب سائیٹ www.npcilonline.co.in پر تفصیلات کا مشاہدہ کرسکتے ہیں ۔ رجسٹریشن کا عمل یکم مارچ کو صبح 10 بجے ہوگا اور 20 مارچ کی شام 5 بجے تک یہ عمل جاری رہے گا ۔ تمام رجسٹریشن آن لائن ہوں گے ۔ تحفظات اور عمر کی تحدیدات حکومت ہند کے رہنمایانہ خطوط و اصول و ضوابط کے مطابق ہوں گے ۔