دوباک /22 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی دوبارک مردوڑی ، چیگونٹہ ، منڈلوں کے مختلف پارٹیوں کے قادئین حلقہ اسمبلی دوباک رکن اسمبلی رام لنگاریڈی کے ہاتھوں پارٹی کھنڈا پہن کر ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلینے والے نوجوانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے استقبال کیا ۔ اس موقع پر دوباک رکن اسمبلی رام لنگاریڈی نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلی جناب چندر شیکھر راؤ کے ترقیاتی و فلاحی اسکیمات سے متاثر ہوکر مختلف پارٹیوں کے لوگ کثیر تعداد میں ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں ۔ ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہوئے نوجوانوں کو ان کی اپنی صلاحیتوں کے اعتبار سے مقام دیا جائے گا ۔ نوجوانوں کے ٹی آر ایس میں شامل ہونے کی وجہ سے پارٹی مزید مضبوط و مستحکم ہوئی اور آنے والے 2019 کے انتخابات تک ریاست بھر میں اپوزیشن پارٹیوں کا صفایا ہوگا ۔ 2019 کے انتخابات تک پارٹی کو مزید مستحکم کرتے ہوئے دوبارہ اقتدار پر لانے کی بھرپور کوشش کرنے کی پارٹی اپیل کی ۔ ایم ایل اے کے ہمراہ زیڈ پی ٹی سی گوتمی مہیش ، مارکٹ کمیٹی چیرمین ، یلاریڈی و دیگر ٹی آر ایس قائدین موجود تھے ۔