مختلف وجوہا ت پر دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /10 اپریل ( سیاست نیوز ) چلکل گوڑہ اور دنڈیگل کے علاقوںمیں مالی پریشانیوں اور خرابی صحت سے تنگ آکر دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق 30 سالہ رجیتا جو چلکل گوڑہ میڈ باؤلی علاقہ کے ساکن بالراج کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ رجیتا مالی پریشانیوں کا شکار تھی ۔ ڈنڈیگل پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ ناگالکشمی جو راجیو گروہا کلپا سوارام کے ساکن لکشمی نارائنا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے 3 اپریل کے دن اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔