حیدرآباد ۔ 30 مارچ (سیاست نیوز) مالی پریشانیوں اور خرابی صحت کے سبب پیش آئے خودکشی کے مختلف واقعات میں 6 افراد فوت ہوگئے۔ الوال پولیس کے مطابق 23 سالہ محمد یوسف جو پیشہ سے ساڑیوں کے ڈیزائننگ کا کام کرتا تھا، الوال علاقہ میں رہتا تھا جو ریاست بہار کے متوطن عبدالسلیم کا بیٹا بتایا گیا ہے۔ یوسف گذشتہ چند روز سے شدید مالی پریشانیوں کا شکار ہوگیا تھا جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 24 سالہ شیکھر جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا، سبحان پور میں رہتا تھا، خرابی صحت سے یہ شخص پریشان تھا جس نے 27 مارچ کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ کیرا پولیس کے مطابق 34 سالہ راجو جو پیشہ سے پینٹر تھا، کیرا علاقہ میں رہتا تھا خرابی صحت کے سبب راجو ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس رام گوپال پیٹ کے مطابق 48 سالہ راجندر جو پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ تھا منسٹر روڈ علاقہ میں رہتا تھا۔ یہ چوکیدار مسلسل خرابی صحت سے پریشان تھا جس نے خودکشی کرلی۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 38 سالہ شخص ستیہ نارائنا جو یپشہ سے لیبر تھا، شاہ میر پیٹ علاقہ میں رہتا تھا۔ 23 مارچ کو اس شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جس کو فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگیا۔ ادی بٹلہ پولیس کے مطابق 34 سالہ رمیش جوتر کا یمجال علاقہ میں رہتا تھا، پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے۔ مالی پریشانیوں سے ذہنی تناؤ کا شکار اس شخص نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔