حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : خرابی صحت اور مالی پریشانیوں کے سبب پیش آئے خود کشی کے علحدہ واقعات میں 4خواتین فوت ہوگئی ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ ثمینہ بیگم جو اپرپلی علاقہ کے ساکن شیخ غلام کی بیوی تھی اس خاتون نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق ثمینہ بیگم خرابی صحت سے پریشان تھیں ۔ شاہ علی بنڈہ پولیس کے مطابق 30 سالہ انجماں جو پھول باغ علاقہ کے ساکن شخص وینکٹایا کی بیوی تھی اس خاتون نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر کل رات خود کشی کرلی ۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق 40 سالہ خاتون کویتا جو جواہر نگر علاقہ کے ساکن شخص راجو کی بیوی تھی اس خاتون نے کل رات نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 19 سالہ خاتون پوجیتا ریڈی جو رحمت نگر علاقہ کے ساکن شخص سنتوش گپتا کی بیوی تھی اس خاتون نے کل رات پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پولیس جوبلی ہلز اس خاتون کے انتہائی اقدام کی وجوہات کا پتہ چلانے میں مصروف تحقیقات ہے ۔۔