مختلف وجوہات پر دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /23 مئی ( سیاست نیوز ) خرابی صحت اور مالی پریشانی کے سبب پیش آئے خودکشی کے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ سکندرآباد کے علاقہ تکارام گیٹ پولیس حدود میں 48 سالہ خاتون ورالکشمی نے مالی پریشانی اور خرابی صحت سے دلبراشتہ ہوکر 20 مئی کے دن اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق ورا لکشمی اڈہ گٹہ علاقہ میں رہتی تھی ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 39 سالہ مادھوی جو شاہ میر پیٹ علاقہ کے ساکن شخص پنٹیا کی بیوی تھی ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 21 مئی کے دن اس خاتون نے بھی اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔