حیدرآباد /21 مئی ( سیاست نیوز ) تعلیم کے بوجھ سے ذہنی تناؤ کا شکار اور ناکامی سے دلبرداشتہ ایک دو خودکشی کے واقعات سرور نگر اور پنجہ گٹہ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ سرور نگر کے علاقہ میں ایک لڑکی نے انتہائی اقدام کرلیا جو سپلیمنٹری کے امتحان میں ناکام ہوگئی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 17 سالہ شرمیلا جو پی اینڈ ٹی کالونی سرور نگر علاقہ کے ساکن شخص ناگراجو کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی پالی ٹکنک کی طالبہ تھی ۔ نتائج میں ناکامی سے دلبرداشتہ اس لڑکی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 16 سالہ ابھیشک ریڈی جو انٹرمیڈیٹ کا طالب علم تھا ۔ راج بھون مقطعہ علاقہ کے ساکن موہن ریڈی کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا تعلیم کے بوجھ سے پریشان تھا ۔ مشکل مضامین میں مہارت کیلئے اس پر دباؤ تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔