مختلف وجوہات پر خواتین کی خودکشی

حیدرآباد 24 جولائی (سیاست نیوز) خرابی صحت اور مالی پریشانیوں کے سبب دو علحدہ واقعات میں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ حیدرآباد کے منگل ہاٹ اور سائبر آباد کے مائیلار دیو پلی پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ منگل ہاٹ پولیس کے مطابق46 سالہ کشور بائی جو شیو مندر منگل ہاٹ علاقہ کے ساکن شیام لال کی بیوی تھی نے مالی پریشانیوں کے سبب 22 جولائی  اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ مائیلار دیو پلی پولیس کے مطابق 35 سالہ خاتون سروپا جو پیشہ سے مزدور مقامی فوڈ کمپنی میں کام کرتی تھی اور یہ خاتون اسی مقام پر رہتی تھی اس کے شوہر کا نام ویریشم بتایا گیا ہے۔ 22 جولائی کو اس خاتون نے خرابی صحت سے دلبرداشتہ ہوکر آگ لگالی اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔