مختلف وجوہات پر تین خواتین کی خودکشی

حیدرآباد یکم / نومبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقہ میں پیش آئے علحدہ واقعات میں تین خواتین نے خودکشی کرلی ۔ ٹپہ چبوترہ ، ونستھلی پورم اور جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ ٹپہ چبوترا پولیس کے مطابق 35 سالہ خاتون ارونا عرف شوبھا جو کاروان علاقہ کے ساکن رمیش کی بیوی ذہنی معذور تھی ۔ جس کا علاج خانگی ہاسپٹل کے علاوہ ایرہ گڈہ ہاسپٹل میں بھی جاری تھا ۔ جس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ تاہم پولیس کو اس کے انتہائی اقدام کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 26 سالہ سواتی جو بی این ریڈی نگر علاقہ کے ساکن شنکریا کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی نے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق اس لڑکی کی طبعیت ناساز تھی اور مسلسل خرابی صحت سے لڑکی دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 26 سالہ سائی لتا جو قطب اللہ پور علاقہ کے ساکن ستیہ نارائنا کی بیوی تھی خودکشی کرلی ۔ تاہم اس کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ مکان میں خاتون اپنے چھوٹے لڑکے کے ساتھ تنہا تھی۔ بچے کی مسلسل رونے کی آواز پر پڑوسیوں نے اس کے مکان میں دیکھا تو سائی لتا کی خودکشی کا یانکشاف ہوا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔