حیدرآباد۔ /25 نومبر (سیاست نیوز) گھریلو تنازعات کے نتیجہ میں ایک تاجر نے خودکشی کرلیا ۔ پولیس یاچارم کے بموجب 20 سالہ ڈی مہیندر ساکن بالاپور کی شادی 4 سال قبل کرشنا وینی سے ہوئی تھی اور انہیں ایک لڑکا بھی ہے ۔ گھریلو تنازعات کے نتیجہ میں دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوا کرتی تھی جس کے نتیجہ میں اس نے نامعلوم زہر پی کر خودکشی کرلیا ۔ ایک اور واقعہ میں منچال علاقے میں خرابی صحت کے نتیجہ 19 سالہ این سشیلا انٹرمیڈیٹ طالبعلم نے زہرپی کر خودکشی کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سشیلا گزشتہ چند دنوں سے سخت بیمار تھی جس کے نتیجہ میں اس نے /23 اکٹوبر کو نامعلوم زہر پی لیا تھا اور اسے دواحانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا ۔ دوران علاج وہ آج دواخانہ عثمانیہ میں فوت ہوگئی ۔ چیتنیہ پوری پولیس کے بموجب 21 سالہ طالبعلم ایم اشوک نے پھانسی لیکر خودکشی کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ خودکشی کی وجہ کا پتہ نہ چل سکا ۔