مختلف وجوہات پر تین افراد کی خودکشی

حیدرآباد /26 جولائی ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں اور خرابی صحت کے سبب خودکشی کے تین علحدہ واقعات میں تین افراد نے خودکشی کرلی ۔ لالہ گوڑہ پولیس کے مطابق 50 سالہ نرسمہا جو پیشہ سے میڈ سروینٹ تھا ۔ وڈر بستی تکارام گیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص کثرت سے سیندھی نوشی کرتا تھا اور سیندھی کے نشہ کا عادی بن گیا تھا ۔ کل رات اس شخص نے سیندھی میں زہریلی دوا ملاکر استعمال کرلیا اور علاج کے دوران رات فوت ہوگیا ۔ شنکرپلی پولیس کے مطابق 65 سالہ ملایا جو شنکر پلی میں رہتا تھا درد شکم اور خرابی صحت سے تنگ آکر اس شخص نے کل رات نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق 26 سالہ رمیش جو پیشہ سے مزدور تھا۔ امبیڈکر نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔