حسن آباد ۔ 24 ؍ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد پولیس سب ڈیویژن کے مختلف مواضعات میں پیش آئے دو علحدہ علحدہ واقعات میں آج دو افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ موضع ویرا پور منڈل بیجنکی میں آج صبح تیز رفتار ٹرالی آٹو کے مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار موٹر سیکل کو ٹکر مارنے کے نتیجہ میں موٹر سیکل سوار34 سالہ اشوک کمار متوطن ویرا پور برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ ٹرالی آٹو ڈرائیور پربھاکر نے خود کو بیجنکی پولیس کے حوالے کر دیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ کوہیڈا منڈل کے موضع پرویدا میں تعمیری کام کے دوران اتفاقی طور پر لگے برقی شاک 35 سالہ سمیا نامی مزدور بری طرح جھلس کر فوت ہوگیا ۔ کوہیڈا پولیس اس ضمن میں کیس درج کرتے ہوئے مصروف تحقیقا ت ہے ۔
سانپ ڈسنے سے طالبہ فوت
حسن آباد ۔ 24 ؍ جون (سیاست ڈسرکٹ نیوز) حسن آباد پولیس سرکل کے تحت موضع نارائنہ پور کے پرائمری اسکول میں کل دوپہر مبینہ طور پر زہریلے ناگ سانپ نے تیسری جماعت کی طالبہ کار تیکا بنت پرکاشم کو ڈس لیا ۔ جس کو فوری اساتذہ و الدین نے علاج کے لئے کریم نگر ایک خانگی دواخانے میں شریک کروایا جہاں وہ آج صبح فوت ہوگئی ۔ کوہیڈا پولیس نے متوفیہ کی والدہ کی تحریری شکایت پر ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ۔