حیدرآباد /18 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر و اطراف کے علاقوں میں پیش آئے مختلف واقعات میں تین افراد نے خودکشی کرلی ۔ چھتری ناکہ پولیس کے مطابق 36 سالہ ایم اے قیوم جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ ایکس سرویس مین کالونی اپوگوڑہ میں رہتا تھا ۔ اس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 19 سالہ پون کمار جو طالب علم تھا برنداون کالونی سرورنگرمیں رہتا تھا 13 مارچ کی شام اس نے اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور کل رات فوت ہوگیا ۔ پرگی پولیس کے مطابق 42 سالہ دیولاس جو پیشہ سے کارپینٹر تھا ۔ ٹیچرس کالونی میں رہتا تھا تین ماہ قبل اس کے والدین کی موت ہوگئی تھی ۔ جس کے بعد وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے 12 مارچ کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔