مختلف واقعات میں تین افراد کی خودکشی-

حیدرآباد 3 جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد سائبر آباد اور رنگاریڈی حدود میں پیش آئے مختلف واقعات میں تین افراد نے خودکشی کرلی ۔ مالی پریشانی اور گھریلو مسائل و جھگڑے خودکشی کی وجہ بتائے گئے ہیں ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 32 سالہ پانڈو جو پیشہ سے چوکیدار تھا‘ روڈ نمبر 11 علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے کل کام کے مقام پر ایک عمارت کی پہلی منزل پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 48 سالہ وینکٹیاں جو پیشہ سے کسان تھا اس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ وینکٹیاں چیوڑلہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ چیوڑلہ پولیس کے مطابق 49 سالہ کے یادیاں پیشہ سے کسان تھا اس شخص نے گذشتہ ماہ اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی تھی ۔ پولیس کے مطابق یہ شخص مالی طور پر پریشان تھا جس نے خودسوزی کرلی ۔