مختلف مقامات پر تین افراد کی خودکشی

حیدرآباد /7 ستمبر ( سیاست نیوز ) نارسنگی جواہر نگر مہانکالی پولیس حدود میں پیش آئے تین علحدہ واقعات میں تین افراد نے خودکشی کرلی جن میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی بتایا گیا ہے ۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق 25 سالہ راج شیکھر جو سی آر پی ایف کا کانسٹیبل نے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق راج شیکھر خرابی صحت سے وہ پریشان تھا جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ مہنکالی پولیس کے مطابق 27 سالہ شخص نریش چوہان سکندرآباد علاقہ کا ساکن ۔ پیشہ سے سنار نے آج صبح پھانسی لیکر خودکشی کرلی تاہم نریش کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 21 سالہ مہیش جو شانتی نگر کے علاقہ کا ساکن ایک اپارٹمنٹ کے پینٹ ہاوز میں رہتا تھا ۔ جس نے پینٹ ہاوز میں پھانسی لیکر خودکشی کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس کے ساتھیوں نے جب اس کے کمرے میں دیکھا تو یہ انتہائی مسخ شدہ حالت میں پھانسی پر لٹکا ہوا تھا ۔ اس کے ساتھی سمجھ رہے تھے کہ وہ گنیش تہوار کے سلسلے میں اپنے گاؤں گیا ہوگا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔