مختلف لیگ کے بعداب’’ کھو کھو لیگ‘‘کے آغاز کا فیصلہ

نئی دہلی۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایسا مانا جاتا ہے کہ ہندوستان میں کھو کھو کا آغاز بڑودہ میں ہوا۔گجرات، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں اس کے مقابلے ہوتے رہتے ہیں اب کھو کھو لیگ کے شروع ہونے سے ہو سکتا ہے ہندوستان کے دوسرے شہرو ں میں بھی اس کھیل کو مقبولیت ملے اور لوگ کھو کھو کی جانب راغب ہوں۔کھو کھو ہندوستان کے قدیم ترین کھیلوں میں سے ایک ہے مگر نہ تو اس سے لوگ بہت زیادہ واقف ہیں اور نہ ہی اس کے بہت مقابلے ہوتے ہیں۔اب کھو کھو فیڈریشن آف انڈیا نے ہندوستان میں منعقد ہونے والی دوسرے لیگ کی طرح کھو کھو کی لیگ بھی الٹیمیٹ کھو کھو لیگ کے نام سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کھو کھو فیڈریشن آف انڈیا اور ڈابر انڈیا لمٹیڈ کی مشترکہ کوششوں سے شروع ہونے والے اس لیگ میں راؤنڈ رابن بنیاد پر کل 60مقابلے ہوں گے جو 8 فرنچائزی ٹیموں کے درمیان 20 دنوں تک کھیلے جائیں گے۔جو 8 ٹیمیں ہوں گی انہیں دنیا کے مختلف ممالک سے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی چھوٹ ہوگی۔ہر ٹیم میں 12کھلاڑی ہوں گے جن میں سے 9 میدان پر اتریں گے۔یہ لیگ دو شہروں میں ہوگی اور شہروں کا انتخاب ان علاقوں میں کھو کھو کی مقبولیت کی بنیاد پر بعد میں کیا جائے گا۔کھو کھو ویسے تو ہے بہت پرانا کھیل مگر لوگوں کو اس کے بارے میں بہت جانکاری نہیں ہے اب اس لیگ کے شروع ہونے سے لوگوں میں اس کے تئیں دلچسپی بڑھے گی اور امید ہے کہ ہندوستان میں آئی پی ایل کے علاوہ اور دوسرے کھیلوں جیسے بیڈمنٹن، کبڈی،فٹبال اور کشتی لیگ کو مقبولیت مل رہی ہے ویسی کھو کھو کو بھی ملے گی۔گجرات، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں اس کے مقابلے ہوتے رہتے ہیں اب کھو کھو لیگ کے شروع ہونے سے ہو سکتا ہے ہندوستان کے دوسرے شہرو ں میں بھی اس کھیل کو مقبولیت ملے اور لوگ کھو کھو کی جانب راغب ہوںگے۔
ایسی امید کی جا رہی ہے کہ کھو کھو کو اب ایشین گیمز میں بھی شامل کیا جائے گا۔2021میں کھو کھو کو ایشیائی انڈور کھیلوں میں ایک نمائشی کھیل کے طور پر پیش کیا جائے گا اور اس کے بعد ایسی پوری امید ہے کہ اسے 2022 کے ایشیائی کھیلوں میں اسے ایک کھیل کے طور پر شامل کر لیا جائے۔