مختلف شعبہ حیات میں ملازمتوں پر جاب میلہ

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ٹیچرس ، گریجویٹ ، ایم بی اے ، انجینئرس ، انڈر گریجویٹ امیدواروں ( لڑکے / لڑکیوں ) کے لیے گرانڈ جاب میلہ اتوار یکم جون صبح دس بجے تا 5 بجے صفدریہ اسکول گراونڈ نزد مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم میں رکھا گیا ہے ۔ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے موقع پر روزگار کے شاندار مواقع فراہم ہورہے ہیں ۔ ایک چھت تلے تمام تر سہولیات اور برسر موقع ملازمت کی فراہمی کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ متلاشیان روزگار لڑکے / لڑکیوں ، مرد و خواتین وقت پر مقام جاب میلہ میں اپنے اسنادات کی زیراکس اور بائیو ڈاٹا کے ساتھ شریک ہو کر استفادہ کریں ۔۔