حیدرآباد /15 اپریل ( سیاست نیوز ) حیدرآباد اور سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 28 سالہ گوپی جو پیشہ سے چوکیدار تھا بنجارہ ہلز میں رہتا تھا ۔ کل شام وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اس کی موٹر سائیکل ڈیوائڈر سے ٹکرانے کے سبب پیش آئے حادثہ میں برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 48 سالہ راما راؤ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ ایرہ گڈہ میں رہتا تھا ۔ امیر پیٹ چوراہے پر کل رات پیش آئے خوفناک حادثہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 30 سالہ سرینواس نائیک جو گوپن پلی تانڈہ کے ساکن روی نائیک کا بیٹا تھا ۔ کل رات وہ گولی دوڈی کے علاقہ سے گذر رہا تھا کہ ٹپر کی زد میں آکر ہلاک ہویگا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 27 سالہ گوپال جو کوکاپیٹ جھونپڑ پٹی علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل شام آٹو میں سفر کر رہا تھا کہ آٹو الٹ جانے کے سبب شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔