مختلف سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : سرور نگر اور راجندر نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 50 سالہ شیخ عظیم الدین جو میوے کا کاروبار کرتا تھا ۔ بھگت سنگھ نگر سرور نگر کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل دوپہر سڑک عبور کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ ایک جے سی بی کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوگیا اور رات دیر گئے علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 29 سالہ کے راموہن جو راجندر نگر کا ساکن تھا جو مزدور بتایا گیا ۔ راموہن 20 جنوری کے دن موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہو کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ نیچے گر کر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کی علاج کے دوران کل رات موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے اور مصروف تحقیقات ہے ۔