مخالف بی جے پی محاذ بنانے چندرابابو کی کوششوں کو اکھلیش کی تائید

امراوتی 30 اکٹوبر (پی ٹی آئی) سابق چیف منسٹر اترپردیش اور صدر سماج وادی پارٹی اکھلیش یادو نے آج چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرابابو نائیڈو کی بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے سے مقابلہ کے لئے غیر بی جے پی پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوششوں کیلئے اپنی پارٹی کی حمایت پیش کی۔ ایس پی لیڈر نے نائیڈو سے فون پر بات کی اور ملک کو آمرانہ رجحانات سے بچانے کی ضرورت پر زور دیا۔ یہاں ٹی ڈی پی کے بیان میں اکھلیش کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سیکولرازم خطرے میں ہے۔ بی جے پی وفاقی جذبہ اور جمہوری اقدار کو تباہ کررہی ہے۔