استنبول 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے اندیشوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انتہا پسند گروپس کی مدد کیلئے ترکی اور سعودی عرب نے ایک جارحانہ نئی حکمت عملی کے سلسلہ میں باہمی معاہدہ پر دستخط کئے تا کہ صدر شام بشارالاسد کی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کیا جائے ۔ دونوں ممالک نے جن میں سے ایک جمہوریہ اور دوسرا قد آمد پسند مملکت ہیں اور برسوں تک دونوں کے درمیان کشیدہ تعلقات تھے آج اپنے مشترکہ دشمن بشارالاسد کو اقتدار سے بے دخل کرنے کیلئے اُن کے مخالف باغیوں کی مدد کیلئے باہم معاہدہ کرلیا ۔ ہوسکتا ہے امریکہ کیلئے اشتعال انگیز ثابت ہوسکتا ہے ۔