مخالف اسلام ٹوئٹ کے لئے یواے ای کے لوگوں نے مشہور شیف کو ہٹانے کا مطالبہ کیا

کچھ لوگوں نے کہاکہ وہ ریسٹورنٹ کا بائیکاٹ کریں گے
متحد ہ عرب امارات۔ مشہور شیف کو ان کے ’’ مخالف اسلام ٹوئٹ ‘‘ کی وجہہ سے متحدہ عرب امارات کے لوگوں نے میکلین اسٹار شیف دبئی سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ۔

مشہور رنگ محل ہندوستانی ہوٹل کے مشہورہیڈ شیف اتل کوچر جو جے ڈبلیو میرٹ مراکیس ہوٹل کو بڑی برہمی کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب انہوں نے بالی وو ڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا پر ان کے انگریزی سیریل کوئین ٹیکو پر بذریعہ ٹوئٹ شدید تنقید کی تھی جس سیریل میں ایک ہندو قومیت والے شخص کو دہشت گرد کے طور پر پیش کیاگیاتھا۔

کوچر نے لکھا تھا کہ’’ مجھے افسوس ہورہا ہے کہ تمام نے ہندوؤں کے جذبات کا احترام نہیں کیا جو پچھلے 2000سالوں سے اسلامی کی وجہہ سے دہشت میں ہیں۔شرم ہے تم پر‘‘۔بعدازاں انہوں نے اپنے ٹوئٹ ہٹادیا تھا اور معافی نامہ بھی پوسٹ کیا اور کہاکہ ’’ بڑی غلطی‘‘ تھی’’ اتوار کی گرمی میں ترتیب دیا گیا ‘‘ تھا۔

https://twitter.com/atulkochhar/status/1006099306590474240

جے ڈبیلو میرٹ ہوٹل ے شیف کے تبصرے سے خود کو دوررکھا ہے۔ پیر کے روز ٹوئٹ کرتے ہوئے جے ڈبیلو میرٹ مارکیوس نے کہاکہ’’ ہمیں اتل کوچر کے تبصرے سے واقفیت ہے۔ ہم اس بات پر زوردے رہے ہیں کہ ان کے رائے سے ہماری رائے ہر گز نہیں مل رہی ہے‘‘۔

مخالف اسلام ٹوئٹ نے سوشیل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا ہے ‘ اور ساتھ میں شیف کو تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ہوٹل کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ پر ایک ٹوئٹر صارف ارینا اکبر نے کہاکہ’’ مگر آپ کے اصولوں میں صاف طور پر تصادم دیکھنے کو مل رہا ہے۔

کس طرح آپ رشتہ رکھ سکتے ہیں؟ ان کا کنٹراکٹ ختم کیاجانا چاہئے‘‘۔

ہوٹل سے مخاطب ہوتے ہوئے ایک اور یواے ای کے شخص جو ٹوئٹر ہینڈل کا استعمال کرتا ہے کہ دیسی بابا نے کہاکہ ’’ اس فرقہ پرست ذہنیت کے حامل شخص کے خلاف تم نے کیاکاروائی کی ہے؟تم نے اس کوہٹایا ہے کہ اسی طرح کھلا چھوڑ دیا ہے؟‘‘۔

عرب کے مشہور صحافی خالد المینہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے’’ تم( کوچر) نے مجھے تکلیف دی ہے۔

ہندوستان کو چاہنے والے ایک فرد کے طور پر چاہئے کس کا مذہب اور نسل کچھ بھی ہوا۔ بطور ایک سکیولر اور آزاد یہ بیان نہایت خوفناک ہے‘‘۔ کچھ لوگوں نے تو ریسٹورنٹ کا بائیکاٹ کرنے کا بھی اعلان کیاہے۔