کریم نگر میں منعقدہ اجلاس سے ڈی آئی جی پربھاکر کا خطاب
کریم نگر۔28 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملازمین پولیس قابل ستائش خدمات انجام دیتے ہوئے محکمہ کے وقار میں اضافہ کریں۔ کریم نگر انچارج ڈی آئی جی ڈاکٹر پربھاکر رائو نے یہ بات کہی۔ وہ ضلع پولیس تربیتی مرکز میں بروز ہفتہ متبادلہ ایس آئز کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی ذمہ داری و فرض شناسی کے ساتھ ملازمت انجام دیں تو، تبھی تمہاری پہچان ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مقدمات کی تحقیقات میں تاخیر، بدعنوانیوں کی شکایت پر محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس اسٹیشن آنے والے عوام خوش اخلاقی سے پیش آنا چاہئے۔ وہ آپ کے پاس مدد کے لئے امید لے کر آتے ہیں اس کے خلاف کام نہ کریں، شکایت کو توجہ سے لیں۔ تحقیقات کریں ایک طرفہ فیصلہ نہ کریں۔ کوئی بڑی شخصیت کی سفارش پر فوری کارروائی کا آغاز بعد میں پچھتاوا ہوگا۔ آنے والے دنوں میں گنیش نوراتری بقر عید دسہرہ، دیوالی آرہے ہیں۔ ان تمام تہواروں کو دھیان میں رکھ کر پہلے سے منصوبہ بند طریقہ پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ ہریتا ہرم پروگرام میں دلجوئی سے حصہ لیتے ہوئے نشانہ کی تکمیل کرنے پر ستائش کی۔ تبدیلی تک اس کی ستائش کریں۔ پولیس اسٹیشن کے آس پاس کے مقامات پر صاف صفائی پر دھیان دیں۔ صفائی پر خصوصی توجہ دے رہے پولیس اسٹیشنوں کو انعام دیا جائے گا۔ بعدازاں ڈی پی ٹی سی کے احاطے میں پودے لگائے۔ اس پروگرام میں ضلع ایس پی زوئیل ڈپوس ایڈیشنل ایس پی ٹی اناپورنا، ڈی ایس پی پربھاکر ایم رویندر ریڈی انسپکٹرس وجئے سارتھی، وجئے کمار مہیش گوڑ سیتاریڈی وغیرہ شریک تھے۔