محکمہ پولیس میں سات ہزار جائیدادیں

ورنگل میں تربیتی پروگرام سے جناب خالد سعید کا خطاب
ورنگل۔/20جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع ورنگل میں ہیومین ویلفیر فونڈیشن کے زیر اہتمام محکمہ پولیس میںبھرتی کیلئے تربیتی پروگرام عمل میں لایا جارہا ہے۔ریاست تلنگانہ محکمہ پولیس کی مخلوعہ جائیدادوں میں بھر تی ہونے کے لئے مطلوبہ جسمانی اور تحریری تربیت 15 /اپریل 2015سے آغازکیا گیا تھا۔ماہ رمضان کی نسبت سے اس تربیتی پررگرام کا جزوی طور پر اختتام عمل میں لایا گیا ہے ۔ جزوی اختتامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اس پروگرام کے کنوینر خالد سعید نے کہا کہ ریاست بھر میں تقریبا 7000 جائیدادوں کو پرکرنے کی گنجائیش ہے ۔ ضلع ورنگل کے شہری و منڈل علاقوں سے تقریبا 280 طلبا نے اپنا رجسڑیشن کراویا تھا لیکن تربیتی پروگرام میں انسپکڑ اور کانسٹبل کے عہدوںکی ٹرینگ کے لئے 112 امیدوارں نے ملسل باقاعدہ دلچسپی سے تربیت حاصل کی روزانہ بعد نماز فجر اسلامیہ کالج گرائونڈ میںتجربہ کار اساتذہ او محکمہ پولیس تجربہ کار انسڑکڑس کی زیر نگرانی جسمانی physical اورتحریری written تربیت دی گئی۔ شہر کے علاوہ منڈلوں آنے والے طلبا کو رہائیش اور دودھ و موز کاانتظام بھی معقول انداز میں کیا گیا۔ اس موقع پر خالد سعید نے بتایا کہ چند طلباء دوسرے امتحانات جاری رہنے کی وجہہ سے کچھ امیدوار تربیتی کیمپ آنے سے غیر حاضررہے ، حاضر رہنے والے طلبا تربیتی کیمپ سے تربیت حاصل کرنے کے بعد کافی حوصلہ مند نظر آنے لگے۔ خالد سعید نے بتایا کہ دوران تربیتی پروگرام طلبا ء کا حوصلہ بلند کرنے کے لئے وقتا فوقتا ملت کے ذمہ داران نے تریبتی کیمپ کا دورہ کیاجس میں خاص کر مولانا رحمت اللہ شریف، عظمت اللہ خان، معزالدین موظف پرنسپل کاکتیہ یونیورسٹی شعبہ فزیکل ڈائیریکڑ ، شیخ بشیر احمد، محمد یوسف الدین، پی چاند پاشاہ، محمد عبدالکلیم، سید دستگیر صدر ایم پی جے ضلع ورنگل، محمدسراج احمد مسلم ویلفیر سوسائیٹی،شیر علی سرکل انسپیکڑ،ایس ایم علی سرکل انسپکڑ، عبدالشکور، محمد اقبال علی، محمد حبیب الدین، میر کوکب علی پرنسپل اسلامیہ ڈگری کالج، محمد عبدالستار، محمداقبال، محمد اظہر الدین ایس آئی او، محمد قمر،مرزا صفدر بیگ، مرزز حسینی بیگ و دیگر شامل رہے۔