پانچ کیلو میٹر فاصلہ کے احاطہ کی گنجائش ، کنٹرول روم سے راست مشاہدہ
حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : محکمہ پولیس میں عصری سہولیات سے لیس ایجنٹ کیمرہ کو شامل کیا گیا ہے تقریبا 100 پولیس کانسٹبلس کے کرنے کے کام کو صرف یہ ایک ہی کیمرہ کرسکتا ہے اور یہ کیمرہ پانچ کیلو میٹر کے فاصلہ کا احاطہ کرتے ہوئے وہاں موجود افراد کیا کچھ کررہے ہیں ان کی حرکات و سکنات کے ساتھ ان کی شکل و صورت پر ہورہے تغیرات کو بھی ریکارڈ کر کے پولیس کو روانہ کرتا ہے اور اس کیمرے کا نام PTZ ہے ۔ گنیش اتسو کے مد نظر پولیس کی جانب سے اس کیمرے کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ حفاظتی اقدامات کے لیے اس قسم کا کیمرہ ملکی سطح پر پہلی مرتبہ شہر حیدرآباد میں استعمال کیا جارہا ہے اور اس کیمرے کا استعمال ین ٹی آر مارگ میں بوٹس کلب کے پاس نصب کیا جارہا ہے اور اس کے دریعہ نمرجن کے مقام اور ین ٹی آر مارگ اور ٹینک بنڈ کے آس پاس کے حالات پر نظر رکھی جائے گی اتنا ہی نہیں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں بیٹھ کر ان تمام مقامات پر ہر ایک آدمی اور اس کے پاس موجود اشیاء کو بھی بآسانی دیکھا جاسکتا ہے ۔ محکمہ پولیس نے اس کیمرے کی کارکردگی پر غور و فکر کرنے کے بعد ہی اس کو حاصل کیا ہے ۔ اہم شخصیات کے دورے ، گنیش نمرجن کے جلوس ، بڑے بڑے اجتماعات اور بڑی بڑی ریالیوں کے وقت امن و امان کی برقراری پولیس کے لیے کافی اہم ہوا کرتی ہے اور ایسے وقت کسی مقام پر کیا ہورہا ہے اس کی بروقت اطلاع کے ذریعہ درست اقدامات کرنے کا موقع ملتا ہے ۔ فی الحال سٹی میں کینیوٹی سی سی کیمروں کی مدد سے تمام حالات پر نظر رکھنا ممکن نہیں ہے ۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ پولیس نے بروقت حالات پر نظر رکھنے کے لیے طاقتور کیمرہ کا استعمال کررہا ہے ۔ اڈور نامی کمپنی کے 16 میگا پکسل ڈرون کیمرے استعمال کیا جارہا ہے ۔ وائر لیس کے ذریعہ کام کرنے والا یہ کیمرہ پانچ کیلو میٹر کا احاطہ کرتا ہے اور اس کیمرے کو وائر لیس کے ذریعہ ہی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے مربوط کیا گیا ہے اور یہاں سے ویڈیو وال پر تمام حالات بیٹھ کر ہی دیکھ سکتے ہیں ۔ بوٹس کلب کے پاس کیمرے کو نصب کرنے کے بعد وہاں سے ساڑھے تین کلو میٹر دور رانی گنج میں واقع الکریم ٹریڈ سنٹر میں ہونے والی نقل و حرکت کو بآسانی دیکھا جارہا ہے ۔ بڑے مقامات اور اونچائی پر ہونے والے مقامات پر موجود کیمروں کی کارکردگی بہت مشکل کام ہے اور سڑکوں کی دھول و بارش کے پانی کی وجہ سے کیمروں کے آئینہ خراب ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے افراد کی شکل و صورت صاف طور پر دکھائی نہیں دیتی ۔ علاوہ ازیں ان کیمروں کی بار بار صفائی بھی مشکل امر ہے ۔ مگر اس کیمرے کو بغیر وائر کے ہی انٹرنیٹ سسٹم کے ذریعہ سی سی سی سے مربوط کیا جائے گا اور اس کیمرے کے گلاس کے اوپر ایک وائبر ہوتا ہے جو اس پر پڑنے والی دھول کو خود بخود صاف کرتا ہے ۔۔