محکمہ صحت میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

بیدر۔ 30 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی محکمہ ہیلتھ میں واقع مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ وزیر صحت جناب یو ٹی قادر نے آج کونسل میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ 331 ایم بی بی ایس ڈاکٹر، 87 ڈینٹل ڈاکٹرس اور سی اور ڈی گروپ کی 2018 جائیدادوں کے بشمول جملہ 2,528 جائیدادوں پر تقررات کرنے محکمہ فینانس نے منظوری دی ہے۔ اے اور بی گروپ کی جائیدادوں پر کے پی ایس سی کے توسط سے اور سی ڈی گروپ کی جائیدادوں پر محکمہ کے کمشنر کے توسط سے تقررات کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔