محکمہ صحت میں مختلف جائیدادوں پر تقررات کی منظوری

حیدرآباد ۔ 29 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : محکمہ صحت میں 1,513 جائیدادوں پر بھرتی کے لیے حکومت نے گرین سگنل دیدیا ہے ۔ محکمہ فینانس کے سکریٹری ین شیوا شنکر نے اس مناسبت سے دو علحدہ احکامات جاری کئے ہیں ۔ محکمہ صحت و خاندانی بہبود کے تحت موجود 13 دواخانوں کو حکومت نے حالیہ دنوں اپ گریڈ کیا ہے اور اپ گریڈ کردہ ان دواخانوں میں خدمات انجام دینے کے لیے 640 جائیدادوں پر بھرتی کے لیے حکومت نے منظوری دی ہے ۔ اور یہ جائیداد 26 کیٹگری کے تحت ہیں اور نمس کے لیے 873 جائیدادوں کی منظوری دی ہے اور 58 کیٹگری کے تحت ان جائیدادوں کو دو قسطوں میں بھرتی کرنے کے احکامات دئیے ہیں اور پہلی قسط میں 425 تو دوسری قسط میں 448 بھرتیاں کی جائیں گی ۔۔