حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( راست ) : سید ناظم الدین صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن راہول کالونی ٹولی چوکی کے بموجب چیرپرسن ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ ( آر آر بی ) کی جانب سے محکمہ ریلوے کے مختلف زونس میں جونیر / سینئیر انجینئر ، ڈپو مٹیرل سپرنٹنڈنٹ ، کیمیکل اینڈ میٹالرجیکل اسسٹنٹ کی 6101 جائیدادیں تقرر طلب ہیں ۔ ان میں سینئیر سکشن انجینئر کی 1798 جائیدادیں ، جونیر انجینئر 3967 ، چیف ڈپو میٹرل سپرنٹنڈنٹ 52 ، کیمیکل اینڈ میٹالرجیکل اسسٹنٹ 179 ، اور ڈپو میٹرل سپرنٹنڈنٹ 105 جائیدادیں ہیں ۔ ان میں ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ سکندرآباد کی بھی جائیدادیں شامل ہیں ۔ ان جائیدادوں کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں ان کے لیے تعلیمی قابلیت تین سالہ انجینئرنگ ڈپلوما / چار سالہ انجینئرنگ ڈگری ( میکانیکل / الکٹریکل / انڈسٹریل مشین / آٹو موبائیل ) میں 50 فیصد نشانات ہونا ضروری ہے ۔ امیدوار کی عمر یکم جنوری2015 کو 18 سے 33 سال ، 20 سے 35 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ اس کی امتحانی فیس OBC/UR کے لیے 100 روپئے جب کہ ایس سی / ایس ٹی / خواتین / بی ڈبلیو ڈی / ایکس سرویس مین / میناریٹی / ای بی سی ( جس کی سالانہ آمدنی 50,000 روپئے سے کم ہو ) امیدواروں کو فیس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے ۔ درخواست کو آن لائن کے ذریعہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 اکٹوبر ہے ۔ تفصیلات ویب سائٹ rrbsecunderabad.nic.in پر دستیاب ہیں ۔۔