حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : انڈین ریلوے میں پہلی دفعہ ملک گیر سطح پر 90 ہزار جائیدادوں پر تقررات کا اعلامیہ جاری ہوا ۔ آر آر بی کے تحت امتحان ہوگا ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے سکندرآباد زون کے لیے بھی 9 ہزار جائیدادیں ہیں ۔ ان میں میٹرک کامیاب 33 سال سے کم عمر کے افراد کے لیے ہلپر اور کلاس چہارم درجہ کے پوسٹ پر بھرتی ہوگی اور آئی ٹی آئی ، ڈپلومہ ہولڈرس یا انٹر یم پی سی امیدواروں کے لیے اسسٹنٹ لوکو پائلٹ کی جائیدادیں ہیں اس کے فارم کے ادخال کی سہولت اور امتحان پر کی معلومات رہنمائی کے لیے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر صبح 11 تا 7 بجے شام رابطہ کرسکتے ہیں ۔ ایس ایس سی میمو ، آدھار کارڈ زیراکس اور فوٹو کے ساتھ رجوع ہوسکتے ہیں ۔۔