محکمہ تعلیم کی لاپرواہی سے طلبہ کا نقصان

کلواکرتی۔/5جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی میں آج مختلف تنظیموں نے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ تعلیم کی لاپرواہی کے سبب طلباء و طالبات کا کافی تعلیمی نقصان ہورہا ہے ۔ حکومت اور خاص کر وزیر تعلیم سے گذارش کی گئی کہ وہ فوری تبادلہ اور دیگر اُمور کی جلد سے جلد تکمیل عمل میں لاتے ہوئے طلبہ کے تعلیمی نقصان کو بچائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اعلان کیا گیا تھا کہ اساتذہ کا تبادلہ تعطیلات میں عمل میں لایا جائے گا لیکن آج تک وہ کام پورا نہیں ہوا اور ویب کونسلنگ رکھتے ہوئے کئی ایک پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے جس کے سبب کئی ایک ٹیچرس اور خاندان پریشان ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ماقبل کونسلنگ کو ہی رائج کیا جائے تو بہتر ہے۔ ابھی تک کونسلنگ نہ ہونے کے سبب بڈی باٹا پروگرام بھی ناقص ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ گرام پنچایت انتخابات کو مدنظر رکھ کر کونسلنگ میں اُلٹ پھیر کی جارہی ہے۔ اس طرح انہوں نے کئی ایک باتوں کا تذکرہ کیا منجملہ یہ کہ جلد سے جلد اساتذہ کو منتخب کرتے ہوئے اور جہاں پر پوسٹ خالی ہیں جلد سے جلد ودیا والینٹرس کا تقرر عمل میں لاتے ہوئے طلباء و طالبات کے تعلیمی نقصان کو بچایا جائے ۔ اس موقع پر کئی ایک تنظیموں کے سربراہ موجود تھے۔