محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں کی ٹیم کا دورہ

مد ہول /3 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محکمہ تعلیم اسٹیٹ ٹیم آج اچانک مد ہول منڈل میں دورہ کر تے ہوئے مدہول کستور با گاند ھی اسکول اور بیدریلی اسکول کی جا نچ کی اسپیشل آفیسر میں آر وجے ساگر اسٹیٹ ابزرور ان کے ہمراہ کے نر سیا ایم ای او اندرویلی ، عادل آباد سے مختلف مدارس کی جا نچ کر تے ہوئے مد ہول پہنچ کر کے جی وی اسپیشل آفیسر محتر مہ فرحت بیگم سے کے جی وی میںزیر تعلیم طلبات کے متعلق مکمل معلومات حا صل کر تے ہوئے تمام حالات کا جا ئزہ لیا بعد از حیدر آباد کیلئے روانہ ہو گئے ۔

ائمہ و موذنین کو تنخواہ دینے حکومت سے مطالبہ
قاضی پیٹ /3 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے صدر وقف کمیٹی ضلع ورنگل جناب محمد امجد خان نے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے نمائندگی کی کہ اضلاع کے اماموں اور موزنوں کو حکومت کی جانب سے خصوصی جی او جاری کرکے ماہانہ چھ تا چار ہزار روپئے فراہم کی جائے ۔ یادداشت میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ شہر ورنگل کے انما مولا مارکٹ اور مڑی کنٹہ کے قریب اماموں اور موزنوں کو فی کس ساٹھ گز اراضی منظور کی گئی تھی ۔ تاہم ابھی تک انہیں کوئی اراضی الاٹ نہیں ہوئی ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے صدر وقف کمیٹی مسٹر امجد خان کو تیقن دیا کہ ان سارے مسائل کی یکسوئی کی جائے گی ۔ صدر وقف کمیٹی نے کے چندر شیکھر راؤ کو مبارکباد دیا اور حال ہی میں غریب و نادار لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کیلئے 51 ہزار روپئے منظور کرنے کا خیرمقدم کیا ۔