محکمہ بلدیہ بودھن کی کارکردگی ناقص

بودھن /28 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بلدیہ بودھن کو ہر روز کسی نہ کسی مد سے فنڈز کی اجرائی کے تعلق سے کبھی کمشنر تو کبھی صدرنشین بلدیہ بودھن اخبارات کے ذریعہ شہریان بودھن کو واقف کرواتے رہتے ہیں ۔ لیکن بودھن شہر میں بلدیہ کی کارکردگی عملاً مفلوج ہوچکی ہے ۔ مہینوں موریوں کی صفائی انجام نہیں دی جارہی روزانہ کچرے کی نکاسی کیلئے مقرر بلدی عملے کے افراد صرف ہفتہ دس دن میں ایک مرتبہ کچرا لیجانے کیلئے گلیوں میں گھومتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ بلال تالاب میں پانی وافر مقدار میں موجود ہے لیکن عام بات ہے بلدیہ بودھن کی نئی کونسل برسر اقتدار آئے سات ماہ کا عرصہ گذرا لیکن ارکان بلدے کا بلدی عملے پر عملاً کوئی گرفت نہیں ہے ۔ رات کے اوقات شہر کی اہم سڑکیں تاریکی میں نظر آتی ہے ۔ صرف اجلاس کے روز ہی بلدی مسائل پر بعض ارکان بلدیہ صدرنشین بلدیہ اور کمشنر بلدیہ کی توجہ مبذول کرواتے ہیں ۔ لیکن مسائل کی یکسوئی کے تعلق سے عہدیداروں کو کوئی دلچسپی نہے اور نہ انہیں کوئی پوچھنے والا ہے ۔