محکمہ برقی کی مبینہ لاپرواہی ، کمسن لڑکی فوت

حیدرآباد ۔ 19 مئی (سیاست نیوز)کرشنا ریڈی نگر میں محکمہ برقی کی مبینہ لاپرواہی کے نتیجہ میں کمسن لڑکی فوت ہوگئی ۔لکشمی جو سریندر کی بیٹی تھی ،دوسری منزل پر کھیل رہی تھی کہ عمارت سے متصلہ ہائی ٹینشن برقی تاروں کی زد میں آگئی اور جھلس کا فوت ہوگئی۔