محکمہ اوقاف میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

گلبرگہ ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گورنمنٹ آف کرناٹک ، ڈپارٹمنٹ آف پبلک انسٹرکشن کی اطلاع کے بموجب وقف بورڈ میں آفیسر اور دیگر دفتری عہدوں پر تقررات کے لئے دو کواستیں مطلوب ہیں ۔ اہل امیدوار اپنی درکواستیں آن لائن بھیج سکتے ہیں ۔ منتخب امیدواروں کا ریاستی سطح پر تقرر کیا جائے گا۔ امیدواروں کا انتخاب مسابقتی امتحان کیب ععد معل میں آئے گا ۔ جائیدادوں کی تفصیلات اس طرح ہیں ۔ وقت آفیسر کی 15جائیدادیں ، لیگل اسسٹنٹ کی 10جائیدادیں ، فسرسٹ دیویژن اسسٹنٹ وقف اسنپکٹر کی 30، اکائونٹ آدیٹر کی 30، اسٹینو گرافر کی 3، سرویئر کی 20، سکنڈ ڈیویژن اسسٹنٹ کی 27، ڈاٹاانٹری آپریٹر؍ٹائپسٹ ( انگلش) کی 32، ڈاٹا انٹری آپریٹر ؍ٹائپسٹ ( کنٹرا) کی 10۔ جملہ177جائیدادیں ہیں ۔ درخواستیں 13ستمبر سے وصول کی جارہی ہیں ۔ درخواستیں بھینے کی آخری تاریخ 29ستمبر ہے۔ آخری تاریخ گذرنے کے بعد چالان فیس کے ساتھ درخواستیں 10؍اکتوبر شام 5:30بجے تک وصول کی جائیں گی ۔