حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے ای وینکٹا پورم ولیج روڈم منڈل ضلع اننت پور کے لائن مین APCPDCL کو اس کی رہائش گاہ پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ تفصیلات کے بموجب مذکورہ لائن مین نے شکایت کنندہ سے چار ہزار روپئے رشوت طلب اور قبول کی تھی ۔ رشوت میں دی گئی رقم برآمد کرلی گئی اور اسے اے سی بی کورٹ کرنول کے روبرو پیش کیا جائے گا ۔۔