محکمہ اریگیشن کی عمارت انجینئر علی نواز جنگ کے نام موسوم کرنے کے احکام

محبوب نگر ۔ 21 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسٹر کے چندرشیکھر راو نے آل ہوا کے قائدین کی بھرپور نمائندگی پر خصوصی توجہ دیئے ہوئے مستقر محبوب نگر پر محکمہ اریگیشن کی تعمیر کردہ پرشکوہ عمارت کو انجینئر علی نواز جنگ بہادر کے نام سے موسوم کرنے کیلئے احکامات جاری کروائے ۔ چنانچہ اس ضمن میں اریگیشن ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری یس کے جوشی نے باضابطہ احکامات جاری کردیئے ۔ مستقر محبوب نگر کے قلب شہر اور مصروف ترین علاقہ میں اس شاندار نو تعمیر شدہ عمارت کو علی نواز جنگ کے نام سے موسوم کرنے کی اطلاع سے اقلیتوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ واضح رہے کہ ضلع میں چند غیر سیکولر افراد نے اس کو ’’ پالمور جلد سودھا ‘‘ کا نام دینے کی ناکام کوشش کی تھی ، آل میواقائدین کچھ دنوں قبل اس تعلق سے کامیاب نمائندگی ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ نظام کے دور میں تعمیر کردہ پراجکٹس بھیما، کوئل ساگر اور دیگر کئی اہم آبی ذخائر کی تعمیر علی نواز جنگ بہادر کی نگرانی میں ہوئی تھی ۔ا س موقع پر شیخ فاروق حسین صدر آل میوا ، جنرل سکریٹری ایم اے نعیم اور دیگر نے وزیراعلی سے اس خصوصی میں اور وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راو نے اظہار تشکر کیا ہے ۔