محکمہ آر ٹی سی کے تین ملازمین کی وظیفہ پر سبکدوشی

ہمناآباد بس ڈپوسے تعلق رکھنے والے تین ملا زمین کل اپنی خد مات سے سبکدوش ہو گئے۔سبکد وش ہو نے والوں میں محمد طا ہر کنٹرولر جو چٹگوپہ سے تعلق رکھتے ہیں اور چٹگو پہ میں ہی کنٹرولر کی خدمات انجام دے رہے تھے سن1975میں محکمئہ آر،ٹی،سی سے جُڑے اور38سال خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہو گئے۔محمد عبدالخالد جو ہمناآباد سے تعلق رکھتے ہیںانہوں نے1982سے اپنی خد مات کا آغازبحیثیت کنڈاکٹررائچور سے کیا کنٹرولر اور بس اسٹانڈ انچارج کے عہدے پر فائز ہوتے ہوئے مزید ترقی پاکر انسپکٹر کے عہدے پر خدمات سے سبکدوش ہو گئے اس موقع پر انہوں نے اپنے الوادعی خطا ب میں کہا میں نے اس ڈیپارٹمنٹ کو اپنا سمجھ کر پو ری ایمانداری کے ساتھ اپنا فرض نبھا یا ہے انہو ں نے دیگر ورکروں کو اس بات کی تلقین کی کہ وہ بھی اپنا کام پو ری ایمانداری کے ساتھ کریں،انکے 34سالہ خدمات پر کوئی کیس درج نہیں ہوا۔محمد غوث بھی 32سال سے کنڈاکٹر کی خدمات انجام دیتے ہو ئے سبکدوش ہو گئے۔اس موقع پر محکمئہ آر،ٹی،سی نے پورے عزّت واکرام کے ساتھ ان تینوں کو وداع کیا‘ محکمہ کے تمام اعلیٰ عہدیدارن نے تما ورکروں کو انکی طرح ایمانداری سے اپنا فرض نبھا نے کی نصیحت کی۔ڈیویژن کنٹرولرمنی الاپا،پربھو لنگ سوامی،لاء آفیسر نر سپا،بہدرآپا ڈیپو مینجربیدر،اشوک پاٹل بسوا کلیان ڈیپو مینجر،محمد نعیم الدین اوراد ڈیپو مینجر،محمد کلیم گلبر گہ ،محمد نثار(ڈی،سی،پی) کے علاوہ اور دیگر آفیسرس نے شرکت کی۔محمد خالد (انسپکٹر) کو با عزّت اپنے عہدے سے رُخصت ہو نے پر ہمناآباد کی معزز شخصیت سید فیاض علی (گتہ دار) الحاج حا فظ فیا ض صاحب قاسمیؔ ،محمد ابو زر،محمد جاوید نے انکو مبارک باد دی۔