کریم نگر ۔ 21نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر سابق پارلیمنٹ پونم پربھاکر راؤ نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تلنگانہ ریاست تشکیل پانے کے بعد فی الفور اے پی ایس آر ٹی سی کی تقسیم عمل میں لائی جائے ۔ پونم پربھاکر نے یہاں آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤز میں میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ پونم پربھاکر جو ریاستی کارمیکا یونین کے اعزازی صدر ہیں ۔ یہاں منعقدہ ایک تقریب میں چلو اسمبلی پوسٹر کا اجراء عمل میں لایا ۔ انہوں نے محکمہ آر ٹی سی کی تقسیم کے ساتھ ساتھ تلنگانہ کے اثاثہ جات اور جائیدادوں کو صرف تلنگانہ میں ہی رکھینے چاہیئے کی وکالت کی ہے ۔ اس موقع پر جنرل سکریٹری یونین کے یادیا ‘ کجنی رام نائیک و دیگر قائدین موجود تھے ۔