اوٹکور۔11جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ آر ٹیسی کی مایوس کن کارکردگی کے سبب مسافرین اور اسکولوں سے اپنے اپنے مواضعات اور گھروں کوپہنچنے والے طلباء و طالبات کو پریشانی ہورہی ہیں۔ ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی رکن زیڈ پی ٹی سی کانگریس محبوب نگر نے نامہ نگار ’’سیاست‘‘ منظور احمد گنتہ کو ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ نارائن پیٹ ڈپو سے بس اوقات پرچلانے کے معاملہ میں عملہ بہت ہی لاپرواہی اور سستی کا مظاہرہ کررہا ہے ۔ اس طرح کا ایک واقعہ پر نارائن پیٹ ڈپو سے ایک ہی بس آرڈینری جو 4:30 بجے ہمیشہ آیا کرتی ‘ یہ بس میں سفر کرنے والے طلباء وطالبات جملہ 300 سے زائد بچے ہیں جو کہ برائے اوٹکور ‘ پھلمامڑی ‘ مخدوم پور ‘ اوسلون پلی‘ جسکلیر روزانہ جایا کرتے ہیں ۔ اب جبکہ اسکولوں کی کشادگی عمل میں آنے والی ہے طلباء و طالبات بس کا شدید انتظار کرتے کرتے تھک جاتے ہیں ۔ اس طرح بس کاکوئی وقت نہیں ‘ تین دن سے یہ بس 7بجے یا بعض اوقات تو بس آتی ہی نہیں ۔ اسطرح مسافرین اور دور دراز جانے والے طلباء انتظار کرتے کرتے تھک جاتے ہیں اور اسطرح بار بار فون پر ربط پیدا کیا گیا مگر کوئی توجہ دینے والے نہیں ہے اور کوئی پرسان حال تک نہیں ہے ۔ اطلاع ملی کہ اس ڈپو میں 99بسیں موجود ہیں جس میں خانگی 26 بسیں بھی شامل ہیں ۔ عہدیداران آر ٹی سی کی عدم توجہ کے سبب روزانہ جانے والے مسافرین اور اسکول کے طلبہ کو اس طرح ہزاروں روپئے کا بھی نقصان اٹھانا پڑرہا ہے ۔ اسطرح آر ٹی سی کے ذمہ داران عملہ سے گذارش ہیکہ پابندی کے ساتھ 4.30 بجے دیہاتوں کے و جانے والی آر ٹی سی بس چلائی جائے اور اس کے علاوہ بھی مزید ایک بس کا اضافہ کیا جائے تو مسافرین اور طلبہ کو اپنے اپنے مقامات تک پہنچنے میں مدد مل سکتی ہے ‘ ورنہ رات کے اوقات مسافرین اپنے دیہاتوں کو پہنچنے میں بڑی ہوسکتیہے ۔ طالبات خصوصاً اپنے مقامات پر رات کے اوقات میں جلد پہنچے تو بہتر ہوگا۔ اگر بس نہ ہو تو لڑکیوں کا سفر دشوار کن ہے چونکہ حالات خراب ہیں ۔طالبات بس کے انتظار میں گھڑی لگائے بیٹھتے ہیں تاکہ اوٹکور ‘ پھلمامڑی ‘ ایرگڈہ پلی ‘ مخدوم پورہ‘ اسلون پلی ‘ بجوار اور جسکلیر اور دوسرے مواضات کو مسافرین اور طلبہ کو سہولت ہوتی ہے ۔ آرام سے اپنے گھروں کو آسانی سے پہنچ سکتیہیں ۔ اگر آر ٹی سی تساہلی برتتی ہے تو مسافرین اور طلبہ ایک دھرنا منظم کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ نارائن پیٹ سے صبح 8بجے کے اوقات صرف ایک ایکسپریس بس جو کہ اوٹکور ‘ جسکلیر‘ بجوار ‘ پھلمامڑی سے حیدرآباد کو روزانہ چلائی جاتی ہے ۔ اس ایکسپریس بس کو حیدرآباد پہنچ کر پھر ایسے ہی برائے اوٹکور سے نارائن پیٹ جانے کیلئے کئی یادداشتیں پیش کی گئی اور 8بجے صبح اور ایک بجے دو پہر بھی حیدرآباد چلانے کی گذارش کیگئی ۔ اس موقع پر ڈی ایم بس ڈپو منیجر اور ریجنل منیجر ضلع محبوب نگر کو یادداشت پیش کی جبکہ دو بسیں ایکسپریس اوٹکور سے حیدرآباد کیلئے اتفاق کرلیا گیاہے کیونکہ اوٹکور اور دیگر مقامات سے حیدرآباد کو تاجر پیشہ افراد زیادہ تعداد میں جاکر رات کے اوقات اپنے اپنے مقامات پر آسکتے ہیں لہذا ڈی ایم ‘ ریجنل منیجر محبوب نگر نے دو ایکسپریس چلانے پر اتفاق کیاہے ۔