محکمہ آبکاری کے دھاوے شراب ضبط

یلاریڈی ۔ /29 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے جلال پور علاقہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیلٹ شاپ میں شراب فروخت کرنے پر یلاریڈی منڈل محکمہ آبکاری عہدیداروں نے دھاوا کرکے شراب کی بوتلیں ضبط کرلئے ۔ جلال پور کے محمد یوسف نامی شخص نے بیلٹ شاپ چلانے کی اطلاع پر آبکاری سب انسپکٹر شریمتی سرجنا نے دھاوا کرتے ہوئے شراب ضبط کرلی اور مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ اس موقع پر آبکاری عملہ میں دیوی سنگھ ، اویناش ، جگدیش اور دوسرے موجود تھے ۔

سرپنچ کی خودکشی
مدور ۔ /29 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیریال منڈل کے موضع ویچرانی کے مقامی اپاسرپنچ ٹی اشوک 29 سالہ نے آج اچانک اپنے گھر میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 2 لڑکے شامل ہیں ۔ سب انسپکٹر چیریال جے لکشمن راؤ کے بموجب متوفی اشوک مقامی اپاسرپنچ ہونے کے ناطے مقامی عوام کے مختلف امور کی تکمیل کیلئے سرکاری دفاتر میں پیروی کیا کرتا تھا جس میں بیشتر لوگوں سے بھاری رقومات بھی وصول کرلیا تھا ۔ تاہم مختلف کاموں کی عدم تکمیل کے بعد عوام کی جانب سے رقومات کی واپسی کے مطالبے کو لیکر گزشتہ دو ہفتوں سے سخت تشویش میں مبتلا رہ کر آج قطعی اقدام کرلیا ۔ اس ضمن میں کیس درج کرنے و تحقیقات کرنے کا انہوں نے اعلان کیا ۔