محو خواب آٹو ڈرائیورس نذر آتش

سکندرآباد میں المناک واقعہ، نارتھ زون پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد۔/2اپریل، ( سیاست نیوز) سکندرآباد قدیم گاندھی ہاسپٹل کے قریب پیش آئے ایک سنسنی خیز واقعہ میں نامعلوم افراد نے محو خواب دو آٹو ڈرائیورس کو پٹرول ڈال کر نذرآتش کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رات دیر گئے آٹو ڈرائیور نرسنگ راؤ اپنے آٹو میں محو خواب تھا کہ بعض نامعلوم افراد نے اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ اسی طرح کے اور واقعہ میں باٹا شوروم کے قریب محو خواب آٹو ڈرائیور آنند کو بھی پٹرول ڈال کر نذر آتش کردیا گیا۔ انتہائی جھلسی ہوئی حالت میں دونوں آٹو ڈرائیورس کو گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ نارتھ زون پولیس نے اس سلسلہ میںکارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔