لندن ۔13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں ووسٹرشر کی جانب سے کھیلنے والے آسٹریلیائی کے ایلیکس ہیپ برن کو نیند میں رہنے والی خاتون کی عصمت ریزی کا قصوروا ر پایا گیا ۔ یہ واقعہ یکم اپریل2017 کا ہے۔ جب اس معاملے میں ووسڑشرکراؤن کورٹ نے 23 سال کے ہیپ برن کو قصوروار قرار دیا تو وہ نہ صرف اپنی نشست پر پھسل گئے بلکہ اپنے ہاتھوں سے اپنا چہرہ ڈھک لیا۔اس سے پہلے اس کرکٹر نے خاتون کے الزام کو پوری طرح انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس خاتون کو پوری طرح سے پتہ تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔ اس معاملے میں 10 گھنٹے اور53 منٹ کی بحث کے بعد ہیپ برن قصوروار قرار دیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے متاثرہ خاتون نے جوری ممبر کو بتایا تھا کہ اسے یہ نہیں پتہ تھا کہ وہ 23 سال کے ہیپ برن کے ساتھ ہے۔ اسے محسوس ہوا تھا کہ وہ کلارک کے ساتھ سو رہی ہے۔ اس نے بتایا کہ ہیپ برن کے بالوں کو چھونے کے بعد احساس ہوا کہ وہ کلارک کے ساتھ نہیں تھی۔ اس پر اس نے ہیپ برن سے پوچھا ہے کہ یہ کہا ہے؟ متاثرہ خاتون کے مطابق اس پر ہیپ برن اس کی خوبصورتی کی تعریف کرنے لگا اور اسے جسمانی تعلقات بنانے کیلئے منانے لگا۔ لیکن اس نے منع کردیا اس کے باوجود اس نے جبرکیا۔