لندن۔ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش کاونٹی کرکٹ میں ووسٹرشائرکی طرف سے کھیلنے والے آسٹریلیا کے الیکس ہیپبرن کو پانچ سال کی سزا ہوگئی ہے۔ 23 سالہ ہیپبرن کو ہیئرفورس کراون کورٹ نے سزا سنائی۔ ہیپبرن کوحال ہی میں محو خواب خاتون کی آبروریزی کرنے کا قصور پایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ سانحہ یکم اپریل2017 کو پیش آیا تھا، جب اس معاملے میں ووسٹرشر کراون کورٹ نے 23 سالہ ہیپبرن کو قصوروارقرار دیا تو وہ نہ صرف اپنی نشت پرپھسل گئے بلکہ اپنے ہاتھوں سے اپنا چہرہ ڈھانپ لیا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے متاثرہ نے جوری رکن کو بتایا تھا کہ اسے یہ نہیں پتہ تھاکہ وہ 23 سال کے ہیپبرن کے ساتھ ہے۔ اسے لگا تھا کہ وہ جوکلارک کے ساتھ سورہی ہے۔ اس نے بتایا کہ ہیپبرن کے بالوں کوچھونے کے بعد احساس ہوا کہ وہ کلارک کے ساتھ نہیں تھی۔ اس پراس نے ہیپبرن سے پوچھا ہے کہ جو کہاں ہے؟ متاثرہ کے مطابق اس پرہیپبرن اس کی خوبصورتی کی تعریف کرنے لگا اوراسے جسمانی تعلقات بنانے کے لئے منانے لگا لیکن اس نے منع کردیا اس کے باوجود اس نے اس کے ساتھ زبردستی کی۔ ویسٹرن آسٹریلیا میں پیدا ہوئے آل راونڈرہیپبرن اپنا کرکٹ کیریئربنانے کے لئے 2013 میں انگلینڈ آگئے تھے، لیکن اس حادثہ کے بعد ان کا کیریئرتباہ ہوگیا ہے۔