رملہ ، 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی صدر محمود عباس نے دھمکی دی ہے کہ اگر حماس کا عسکری شعبہ غزہ میں اپنا قبضہ ختم نہیں کرتا تو وہ حماس سے اپنا اتحاد ختم کر دیں گے۔ عباس کی الفتح پارٹی نے اسرائیلی مذمت کے باوجود حماس کے ساتھ متحدہ حکومت بنانے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ تاہم حالیہ جنگ کے دو ہفتوں بعد انہوں نے حماس کو یہ دھمکی دی ہے۔ گزشتہ روز عباس نے جنگ میں حماس کے کردار کی بھی سخت مذمت کی۔ حماس کے رہنما اسماعیل رضوان نے عباس کے تازہ بیان کی مذمت میں کہا کہ وہ نئی شراکت داری اور ’مزاحمت کی جیت‘ کی اہمیت کو کم کرنے کی کوشش میں ہیں۔